مالدہ، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مالدہ ضلع میں دو بچوں کی موت اور 45دیہات میں خطرے کے نشان سے اوپربہتی گنگا کا پانی پہنچنے سے سیلاب کی صورت حال اورخطرناک ہو گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ دیوار گرنے سے تین سالہ لڑکے کی موت ہو گئی اور دو سالہ ایک بچہ بہہ گیا۔ضلع مجسٹریٹ شرد دویدی نے بتایا کہ مانی کچک، کلیاچک 2، کلیاچک3 اور رتوا1 ڈویژن کے 45دیہات میں پانی گھس گیا۔مانن کچک میں پانی کی سطح انتہائی خطرے کی سطح سے 48سینٹی میٹر سے زیادہ ہے،تاہم مرکزی پانی کمیشن کے مطابق پانی کی سطح بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے اور اس کے کم ہونے کا امکان ہے۔دویدی نے بتایا کہ ضلع میں این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں کام کر رہی ہے،ساتھ ہی کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر 24گھنٹے کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول پینل کھول دیا گیا ہے۔